5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:14
بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے پروگرام موجود ہے،صدیق الفاروق
اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے ترجمان صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے پاس بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے پروگرام موجود ہے حکومت میں آئے تو اس پرعمل کرینگے۔
وہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ناراض لوگوں سے مزاکرات کے لئے فی الفور عام معافی کا اعلان کیا جائے۔ میمو گیٹ اسکینڈل کے حوالے سے اگر کوئی تصادم کی صورتحال پیدا ہوئی تو مسلم لیگ ن آئینی اداروں کا ساتھ دیگی۔ تحریک انصاف کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تمام افراد کو جواب مل جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سینیٹ کے انتخابات سے کوئی خوف نہیں ہے اورنئے صوبے بنانے ہیں تو کمیشن بنایا جائے اور صوبے بنائے جائیں صرف شوشے نہ چھوڑے جائیں۔