6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:42
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں ڈیفنس فیز ون، تھری، فور ، اعظم ٹاوٴن، محمود آبا د میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی نوعیت معمولی تھی اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت محسوس نہیں کی جاسکی۔ خیابان نشاط، خیابان محافظ، سی وی اور خیابان اتحاد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔