تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:23

سکھر:گیس و بجلی کی لوڈ شیڈنگ جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

اے آر وائی - سکھرمیں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کچھ ہی دیر بعد ریلی میں تبدیل ہوگیا۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما اسداللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور بے روزگارلوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پانی ،گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ کو فوری بحال کرکے ملک کو تباہی سے بچایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.