تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:32

سپنا کیس ،تھانے دار ریکارڈ سمیت تیرہ جنوری کو طلب

اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ سپنا خان کے اغوا کی ایف آئی آر کو ڈی سیل کرنے کے کی درخواست پر ایس ایچ اور تھانہ ریس کورس کوریکارڈ سمیت تیرہ جنوری کو طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری نذیر نے اداکارہ سپنا کے والد کی درخواست کی سماعت کی۔



ایس ایچ او ریس کورس کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کااظہار کیا اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ایس ایچ او تفصیلی رپورٹ سمیت پیش ہوں۔مثل خان نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے سپنا کے اغوا کے مقدمے کی نقل فراہم نہیں کی اور سردار دوست محمد کھوسہ نے اداکارہ سپنا کا جعلی برتھ سر ٹیفکیٹ پیش کیا۔



دوست محمد کھوسہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکارہ سپنا کے اغوا کے حوالے سے مختلف درخواستیں ہائی کورٹ میں زیر التوا ہیں اس لیے مثل خان کی درخواست کی سماعت روک لی جائے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.