6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:51
سکھر: نہروں کی صفائی، کئی شہروں کا پانی بند
اے آر وائی - سکھربیراج سے نکلنے والی نہروں کی سالانہ صفائی کے باعث سکھر سمیت اندرون سندھ چھوٹے بڑے دیگر شہروں کو پانی کی سپلائی بند کردی گئی ہے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں پانی کی فراہمی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔ شہری دور دراز علاقوں سے ہینڈ پمپ سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واٹر ٹینکر مالکان نے قمیتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے متاثرہ علاقوں میں ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔