تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:41

چکوال: زمیندار کا موچی پر تشدد، بال اور مونچھیں مونڈدی

اے آر وائی - چکوال کے علاقہ ملتان خورد میں غریب موچی کو گاوٴں کے بااثر زمینداروں نے غیرت کے نام پر تشدد کا نشانہ بنا تے ہوئے برہنہ کر کے سر کے بال ،مونچھیں اور بھوئیں مونڈ ڈالیں۔ بااثر زمینداروں کو شبہ تھا کہ موچی عبدالحمید کے ان کی رشتہ دار خاتون تصور بی بی سے تعلقات ہیں۔



متاثرہ شخص عبدالحمید اور اس کے اہل خانہ نے اے آر وائی نیوز کوبتایا کہ ملزم اسد و دیگر نے اسے اسلحہ کی نوک پراغواء کیا اور ویران حویلی میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال، مونچھیں اور داڑھی کاٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.