6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:56
کراچی:لیاری کے مکینوں کا شدید احتجاج،پولیس کی شیلنگ
اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری کے مکینوں نے ترقیاتی کام نہ ہونے کیخلاف شدید احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی۔ شاہین کمپلکس کے مقام پر پولیس اورمظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں اور کراچی کا ریڈ زون میں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ شیلنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے بعض افراد کو گرفتار کرلیا۔