تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:52

سندھ ،عدالتی ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال دوسرے روز بھی جاری

اے آر وائی - سندھ بھر کے عدالتی ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔جس سے سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے۔



کراچی کے پانچوں اضلاع کے عدالتی ملازمین نے آل سندھ جوڈیشل اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے عدالتی ملازمین کی تنخواہوں میں عدم اضافے اور ترقیاں نہ کرنے پر دوسرے روزبھی ہڑتال جاری رکھی ۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی مقیم عالم ایڈووکیٹ نے وکلا تنظمیوں سے اظہار یک جہتی کرے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کو اسمبلی میں اٹھایا گیا ہے اور جلد ان کے مسائل حل کرلئے جائیں گے۔عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے جیل حکام کی جانب سے قیدیوں کو پیشی کیلئے نہیں بھیجا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.