تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:5

سرگودھا: گیس لیکج سے ریسٹورنٹ میں دھماکا،11 افراد زخمی

اے آر وائی - سرگودھا میں یونیورسٹی روڈ پر گیس لیکج کے باعث ریسٹورنٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے گیارہ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔



چن ون شاپنگ پلازہ میں واقع فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں زوردار دھماکے سے آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریسٹورنٹ کے کچن میں گیس لیکیج کو وجہ سے ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ریسٹورنٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔



دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس میں ریسٹورنٹ عملے کے گیارہ افراد جھلس گئے۔ امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.