تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:14

وفاقی وزیر بابر غوری کی گاڑی چھین لی گئی

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء اور وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کی گاڑی نامعلوم افراد کر لے گئے۔ گاڑی کراچی علاقے اسٹیڈیم روڈ سے چھینی گئی جس میں بابر غوری کی صاحبزادی اور ان کا ڈرائیور سوار تھا۔ گاڑی بابر غوری کی ذاتی ملکیت تھی۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ڈرائیور کی درگت بنادی جب کہ بابر غوری کی صاحبزادی محفوظ رہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کی تعداد چار تھی جو گاڑی میں بیٹھے محافظ سے اسلحہ اور کار چھین کرفرار ہوگئے۔ بابر غوری اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.