7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:24
سندھ اسمبلی: سیلز ٹیکس برائے سروسز ترمیمی بل منظور
اے آر وائی - سندھ اسمبلی میں سندھ سیلز ٹیکس برائے سروسز ترمیمی بل دو ہزار گیارہ اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گذشتہ چھ ماہ میں ساڑھے گیارہ ارب روپے اکٹھے کیئے اور تین ہزار تین سو ٹیکس نادہندگان کو رجسٹر کیا۔ رفیق انجینیئر نے بل کو بڑی کامیابی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ سروسز پر سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہے ۔ وفاق سروسز پر ڈھائی فیصد کاٹتا تھا۔
سید سردار احمد نے کہا کہ پچھلے سال چھ ماہ میں چار پانچ ارب روپے ملے تھے، اب ابتدائی چھ ماہ میں گیارہ ارب روپے جمع کئے۔ اس پر بورڈ آف ریونیو تعریف کے قابل ہے، بعد میں ایوان نے بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔