11 مارچ 2012
وقت اشاعت: 19:45
جھنگ:لالچی باپ نے10سالہ بیٹی بوڑھے سےبیاہ دی،دولہاگرفتار
اے آر وائی - جھنگ میں سوتیلے باپ نے پیسوں کی لالچ میں دس سالہ بچی کی شادی زبردستی پچاس سالہ شخص سے کرادی۔ پولیس نے دولہا سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
نواحی علاقہ موچی والا کے رہائشی ریاض نے اپنی سوتیلی بیٹی ثریا کی شادی ایک لاکھ دس ہزار روپے کے عوض پچاس سالہ شخص شیر بھروانہ کے ساتھ کی۔ معصوم بچی کی شکایت پر پولیس نے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔