14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 19:14
کراچی: زائد عمر طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا حکم
اے آر وائی - سندھ ہائی کورٹ نے زائد عمرتین ہزار سے زائد میٹرک کے امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ زائد عمر طلبا و طالبات کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی تھی کہ میٹرک بورڈ کراچی نے انہیں ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں کیئے ہیں جس کی وجہ سے ان کا اہم تعلیمی سال ضائع ہوجائیگا ۔
عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے طالب علموں کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دیتے ہوئے کرچی میٹرک بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔