22 مارچ 2012
وقت اشاعت: 12:1
لاہور کے بعد کراچی میں بھی ڈینگی نے زور پکڑنا شروع کردیا
اے آر وائی - ڈینگی وائرس نے لاہور کے ساتھ ساتھ کراچی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ درجنوں افراد کی تصدیق ہوگئی ہے۔ رواں سال کراچی میں جنوری سے اب تک ڈینگی کے اکتیس مریض سامنے آچکے ہیں اور شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کی علامات میں مبتلا درجنوں افراد زیر علاج ہیں۔
گزشتہ سال کراچی میں ڈینگی کے 858 کیس کنفرم ہوئے تھے جبکہ رواں سال کے آغاز سے ہی ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہونا شروع ہوگئی ہے جس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاوٴ میں خواتین گھروں میں احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وائرس سے بچاوٴ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں ۔
ڈینگی وائرس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی فیور بچوں اور بڑوں دونوں میں پایا جاتا ہے تاہم لوگوں میں شعور و آگہی بیدار کر کے اور بروقت تشخیص سے اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔