تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:28

لاہور ہائی کورٹ: نومسلم خاتون کو شوہرکے ساتھ جانے کی اجازت

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی نومسلم خاتون ثنا کو اس کے سسرالیوں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ ثنا نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے مرضی سے قادیانی مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا اور شعیب سے شادی کی مگر والدین نے شوہرکے خلاف اغوا سمیت دیگر الزامات کے تحت جھوٹے مقدمات درج کرا دئیے۔



ثنا نے بتایا اسے کسی نے اغوا نہیں کیا لہذا شوہرکے خلاف مقدمہ خارج کیا جائے۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ بیان کی روشنی میں کیس کی تفتیش کی جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.