1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:33
ملتان: شوہر نے چارکمسن بچوں کی ماں پر تیزاب پھینک دیا
اے آر وائی - ملتان میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے 4 بچوں کی ماں پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ خاتون نشتر ہسپتال داخل۔
پل برارہ کے رہائشی مقصود نے روز مرہ کے گھریلو جھگڑوں پر طیش میں آکر اپنی بیوی شمع پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاتون شمع کے مطابق اس کا شوہر مقصود گھر کا خرچ مانگنے پر اکثر اس پر تشدد کرتا اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔
معمولی جھگڑے پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شمع پرتیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ خاتون جو چار کمسن بچوں کی ماں ہے اعلٰی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔