1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:39
ایبٹ آباد:سوزوکی کھائی میں جاگری،5خواتین سمیت7 افراد جاں بحق
اے آر وائی - ایبٹ آباد میں سوزوکی کھائی میں گرنے سے پانچ خواتین سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ رجوعیہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور ہلاک شدگان کی لاشیں اور زخمی ہونے والے چار افراد کو قریب واقع ایو ب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔ ہلاک ہونے والی پانچ خواتین اساتذہ بتائی جا رہی ہیں۔