1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:41
حیدرآباد: واسا کے کھلے مین ہول نے بچے کی زندگی نگل لی
اے آر وائی - حیدرآباد کے علاقے مکرانی پاڑے میں مین ہول میں گرنے والے نو سالہ بچے کی لاش نکال لی گئی۔ بچے کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
چار بہنوں کے اکلوتے بھائی فرضاد خان کی کھلے مین ہول میں گرکر ہلاکت پر علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے۔ مکینوں میں نکاسی آب کے ذمہ دار ادارے واسا کے خلاف شدید اشتعال ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی سال سے علاقے میں جگہ جگہ مین ہول کھلے ہوئے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے بھی ایک بچی کھلے مین ہول میں گر گئی تھی جس کی لاش نہیں ملی۔