1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:47
اسلام آباد : وکلاء پر فائرنگ ، 2اہلکارگرفتار، مقدمہ درج
اے آر وائی - گورنر گلگت بلتستان کے اسکواڈ کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرکے وکلاء پر فائرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔
اہلکاروں نے آج صبح اسلام آباد کچہری میں وکلا پر فائرنگ کی جس پر وکلاء نے پولیس کی جانبداری پر احتجاج کیا تھا ۔ پولیس تھانہ مارگلہ نے مقدمہ درج کر کے دونوں اہلکاروں نصر اللہ اور رشید کو حوالات میں بند کر دیا۔