1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:48
پاکپتن سے لیڈی ہیلتھ ورکرکے اغواکا مقدمہ درج
اے آر وائی - پاکپتن میں اسپتال سے لیڈی ہیلتھ ورکر کے اغوا کا مقدمہ پانچ روز بعد درج کرلیا گیاجبکہ ملزمان اب تک گرفتار نہیں کئے گئے۔ نواحی گاؤں کے سرکاری اسپتال میں چندروز قبل مسلح افراد نے داخل ہوکرفائرنگ کی اور ایل ایچ وی فضیلت بلا ل کواغوا کرکیساتھ لے گئے۔
پولیس اطلاع کے باوجود جا ئے وقو عہ پرنہیں پہنچی۔بعد میں اعلیٰ پولیس افسر کی مدا خلت پرمقد مہ درج کر لیاگیامگر اب تک کسی ملزم کو گرفتارنہیں کیا گیا۔ورثاء نے مغویہ کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔