1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:50
مہنگائی کیخلاف شہری کا انوکھا احتجاج، سرمنڈوا، ہونٹ سلوا لئے
اے آر وائی - مہنگائی اور غربت کےخلاف شاہ کوٹ کا رہائشی احتجاجاًسر منڈوانے اور ہونٹوں کو سلوا کر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کررہا ہے ۔ احتجاج کرنے والے رحمت ورک کا کہنا ہے اس کے پاس ایسا منصوبہ ہے جس سے پاکستان میں مہنگائی اور غربت کا خاتمے ہوسکتا ہے لیکن حکومت کا کوئی عہدے دار بات سننے کو تیار نہیں۔ منصوبے کی تحقیق کے لیے اپنا گھر بار بھی بیچ دیا ہے ۔
رحمت ورک کے ساتھی کا کہنا ہے کہ رحمت ورک تین سال سے مسلسل کوشش کررہا ہے کہ اسکی ملاقات صدر یا وزیر اعظم سے ہوجائے لیکن اب وہ سرمنڈوانے اور ہونٹوں کو سلوانے کے بعد احتجاج پر مجبور گیا ہے۔