1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:52
عارف والا:کمرے کی دیوارگرنے سےباپ اور4بیٹے جاں بحق
اے آر وائی - عارفوالہ میں بوسیدہ کمرے کی دیوار گرنے سے کسان اور اُس کے چاربچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ عارف والا کے نواحی گاؤں ای بی تراسی میں پیش آیا۔ کسان منطور اور اس کے بچے کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ اچانک دیوار گرگئی۔ جس کے نتیجے میں منظور اور اس کے چار بیٹے جاں بحق ہوگئے جبکہ سات سالہ بیٹی سعدیہ زخمی ہوگئی۔
منظور کی اہلیہ کچھ دیر پہلے کمرے سے نکلنے کی وجہ سے محفوظ رہی۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔