تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:59

کراچی:فائرنگ اور پرتشددواقعات میں3افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی کےباوجود گولیاں چلتی رہیں اور دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ بلدیہ کے علاقے سے ایک لاش ملی ہے۔ رینجرز نے لیاری میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔



بلدیہ کے علاقے ساڑھے تین نمبر سے ایک شخص کی تشدد شدہ لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق شاہد پرویز کو چند روز قبل اغوا کے بعد قتل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ایک اور لاش سہراب گوٹھ کے علاقے میں انڈس پلازہ کے قریب سے ملی ۔ دوسری جانب رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر بغدادی اور سنگولین میں ٹارگٹڈ

آپریشن کیا اور چار مشتبہ افراد کوحراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔



رینجرز حکام نے ملزمان کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلوم فراہم نہیں کی ۔ دوسری جانب آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.