1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:2
فیصل آباد:توانائی بحران،تاجروں کاتیسرے روزبھی یوم سیاہ
اے آر وائی - فیصل آباد میں صنعت کاروں نے توانائی بحران، فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تیسرے روز بھی یوم سیاہ منایا۔
اس موقع پر شہر بھر میں احتجاجی نعروں پر مبنی سیاہ ہورڈنگز ، بینرز اور جھنڈے لہرائے گئے ۔ بعض مقامات پر مزدوروں نے اپنی فیکٹریوں کے باہر احتجاج بھی کیا ۔
صنعت کاروں اور تاجروں کا کہنا ہے فیصل آباد میں لائن لاسز نہ ہونے کے برابر ہیں ریکوری سو فیصد ہے ۔ اس کے باوجود ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھنے والے اس شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔
صنعت کاروں اور مزدوروں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو لاکھوں مزدور اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے۔