تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:16

لاہور:شہراور گردونواح میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

اے آر وائی - موسم کے تیور بدلنے لگے ۔ لاہور ، فیصل آباد ، بارکھان ، شکار پور اور گردو نواح میں بارش ۔ آئندہ چھتیس گھنٹوں میں مزیدعلاقوں میں بارش کی پیش گوئی۔ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔



لاہورمیں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے شہراورگردنواح میں گرمی کی شدت میں کمی اورموسم خوشگوارہو گیا ڈیفنس، گلبرگ ،فیروزپور روڈ ،ماڈل ٹاون ، اقبال ٹاون ،فیصل ٹاون سمیت لاہور کے دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ خوشگوار موسم کولوگوں نے انجوائے کیا۔



پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشیں گندم کی فصل کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.