1 جون 2012
وقت اشاعت: 21:8
لاہور: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری
اے آر وائی - لاہور میں تبادلوں کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے، اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹروں نےتبادلوں کے خلاف سروسز اسپتال میں چار دن سے آؤٹ ڈور، ان ڈور اور آپریشن تھیٹرز میں کام بند کردیا ہے۔ لاہور کے باقی سرکاری اسپتالوں میں تین دن سے ڈاکٹر کام نہیں کررہے۔ ہڑتال کے باعث دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈاکٹروں نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہڑتال پنجاب بھر میں پھیلادیں گے۔ آج ینگ ڈاکٹرز کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں ہڑتال کی شدت کو بڑھانے یا کم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔