1 جون 2012
وقت اشاعت: 22:30
ایبٹ آباد:تیزرفتاری کےباعث کارالٹ گئی،2 افرادجاں بحق،4زخمی
اے آر وائی - حو یلیاں سے ایبٹ آباد آنے والی کار کھو کھر میرا کےقریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیورسے بےقابوہوکر الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اورچار زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورمقامی افرادنےلاشوں اور زخمیوں کو ایوب میڈ یکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیا،جہاں ڈاکٹروں کےمطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔