تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:40

نواب شاہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

اے آر وائی - نواب شاہ کے گاؤں دوڑائی مہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ه پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ تھا۔ ایس ایچ او میر محمد رند کے مطابق غلام علی اور ساجن عرف منٹھار شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گئے ۔



ہلاک ہونے والا ساجن عرف منٹھار بدنام ڈاکو تھا اور متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.