تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:41

پشاور:دینی اسکول پر دستی بم سے حملہ،ایک بجہ جاں بحق

اے آر وائی - پشاور کے علاقے بخشا پور میں پرائیویٹ اسکول میں دستی بم سے حملہ کیا گیا ۔حملے میں اسکول کا ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ۔



نجی اسکول مٰیں دستی بم کے حملے کے نتیجے میں اسکول کے دو بچے زخمی ہو گئے جبکہ بچوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاجہاں شدید زخمی ہونے والا پانچ سالہ ایک بچہ علی جاں بحق ہو گیا ۔نجی درس گاہ میں بچوں کو اسلامی تعلیم دی جاتی ہے ۔



اس پہلے کئے گئے حملوں میں سرکاری اسکولوں کونشانہ بنایا گیا تھا یہ پہلا موقع ہے جس میں دینی تعلیم دینے والے پرائیویٹ اسکول کو نشانہ بنایا گیا ۔اسکول انتطامیہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کے باوجود اسکول کو کسی طرح کی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.