تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:42

شکارپور:قتل کئےگئےہندوڈاکٹروں کاجرگہ کردیاگیا،46لاکھ جرمانہ

اے آر وائی - شکارپور میں قتل کئے گئے دو ہندو ڈاکٹروں کا جرگہ کراچی میں کردیا گیا۔ دو ڈاکٹروں سمیت تین افراد کے قتل اور ایک کو زخمی کرنے پر چھیالیس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ لڑکی سے زیادتی پر ہندو برادری پر سات لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔



شکارپور میں گذشتہ سال ایک لڑکی کیساتھ زیادتی کے الزام میں دو ڈاکٹروں سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔ قتل کا جرگہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سردار منظور پنہور کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں بھیو برادری پر تین افراد کے قتل اور ایک کو زخمی کرنے پر چھیالیس لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ ہندو برداری پر لڑکی

کیساتھ زیادتی پر سات لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔



فیصلے کے مطابق جرمانہ تین قسطوں میں ادا کیا جائے گا۔ دو قسطوں کی ادائیگی کے بعد ہندو برادری اپنا موقف عدالت میں تبدیل کرے گی۔ جس کے بعد بھیو برادری کے گرفتار سات ملزمان کی آزادی کیلئے دونوں فریق ملک کر کوشش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.