2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:44
کراچی:آج رات سے ہوٹل بارہ بجے ہند ہوجائیں گے
اے آر وائی - کراچی میں آ ج رات بارہ بجے تک شہر کے مختلف ہوٹل بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے امن وامان کی خراب صورتحال اور ہوٹلوں پر فائرنگ کے واقعات کے پیش نظر رات بارہ بجے سے شہر میں ہوٹل بند کرنے کا حکم دے دیا اور اس سلسلے میں شہر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ وہ رات بارہ بجے کے بعد تمام ہوٹلوں کو بند کرانا یقینی بنائیں۔
اس کے علاوہ شہر میں پولیس کا گشت اور اسنیپ چیکنگ بھی بڑھادی گئی ہے ،اور حساس مقامات پر پرلیس کی نفری کو تعینات کردیا گیا واضح رہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران شہر میں تین ہوٹلوں پر فائرنگ ہوئی جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ۔
دوسری جانب شہریوں میں حکومت کے ایسے اقدام کے خلاف تشویش پائی جاتی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے ایسے اقدام سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔