2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:47
جسقم کی اپیل پر اندرون سندھ مختلف شہروں میں جزوی ہڑتال
اے آر وائی - جسقم کے مرحوم چیئر مین بشیر قریشی کی موت سے متعلق حکومتی رویے کے خلاف جسقم کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی۔ حیدرآباد سمیت اندرون سندھ جزوی ہڑتال رہی ۔ کاروباری مراکز بند جبکہ تعلیمی سرگرمیاں نہ ہوسکیں۔ جامشورو، پڈعیدن، دادو، جوہی، میہڑ اور ملحقہ شہروں میں دکانیں بند رہیں جبکہ ٹرانسپورٹ معمول سے کم تھی۔
ہڑتال کے باعث شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے تحت بی ایڈ کا کا پرچہ ملتوی کردیا گیا جو اب تیس اپریل کو ہوگا جبکہ سندھ یونیورسٹی جامشورو نے بھی ایل ایل بی پارٹ ٹو کا پرچہ ملتوی کردیا ۔ جسقم رہنمائوں نے مرحوم بشیر قریشی کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔