تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:47

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈینگی کا مریض جاں بحق

اے آر وائی - پشاور میں ڈینگی کا پہلا تصدیق شدہ مریض چل بسا۔مریض کا تعلق ضلع اپر دیر سے ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تیس سالہ نیک نیاز کو دو روز قبل ڈینگی کے شبہے میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھجوائے گئے۔ جہاں مریض کےجسم میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ مریض کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.