تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:48

لاہور:قاری کے تشدد سے 12سالہ لڑکاجاں بحق،وزیراعلی کانوٹس

اے آر وائی - لاہور کے علاقے شاد باغ میں قاری کے مبینہ تشدد سے بارہ سالہ طالبعلم جاں بحق ہوگیا،وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔



بارہ سالہ جمیل مدرسے میں زیرتعلیم تھا ۔جمیل کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ مدرسے کے معلم نے دس روز قبل جمیل کو سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کے پیٹ میں زخم ہوگیا۔ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ قاری کے مبینہ تشدد سے اس کے بیٹے کی موت واقع ہوئی ہے۔



پولیس نے مدرسے کے مہتمم قاری جمیل سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ جیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔



پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔دوسری جانب وزیراعلٰی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.