تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:49

لاہور:گنج بازار میں ڈاکہ،5تولے سونا،5 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

اے آر وائی - لاہور کے علاقے مغلپورہ کے گنج بازار میں ڈاکو جیولری کی دکان سے پانچ تولے سونا اور پانچ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مغلپورہ کے مصروف بازار گنج بازار میں دن دیہاڑے تین ڈاکو جیولر محمد نعیم کی دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اسے اور اس کے والد کو یرغمال بنالیا۔



ڈاکو پانچ تولے سونا اور پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد تاجروں نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈاکووں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.