تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:50

کراچی: منظور وسان نے ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی

اے آر وائی - وزیر داخلہ سندھ منظور وسان ایک ماہ کی رخصت پر امریکا روانہ ہورہے ہیں، ان کی غیر موجودگی میں محکمہ داخلہ کا قلمدان وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس ہوگا۔



منظور وسان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ نے ایک ماہ کی رخصت کی درخواست وزیر اعلیٰ سندھ کو دے دی ہے۔ منظور وسان کل ایک روز کیلئے اپنے گاؤں خیرپور جائیں گے جہاں سے واپسی پر جمعرات کو امریکا روانہ ہوجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور وسان کی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے اور امریکا میں ان کا علاج ہوگا وہ ایک ماہ تک امریکا میں قیام کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.