تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 5:56

لیاری آپریشن کے خلاف مظاہرے ، مکین گھروں میں قید

اے آر وائی - لیاری آپریشن کے باعث مکین گھروں میں محصور ہوگئے اور سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں لیاری آپریشن کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے۔مظاہرین نے آئی سی آئی پل اور نیٹی جیٹی پل پرمظاہرہ کیا جس سے ٹریفک معطل ہوگیا۔



مظاہرین کاکہناتھاکہ چارروز سے جاری آپریشن کے باعث گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہے۔بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔بجلی کی بندش کے باعث پانی بھی ناپید ہوگیا۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ آپریشن کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ان کا مطالبہ تھاکہ لیاری میں آپریشن فوری بند کیا جائے۔



ماری پور روڈ پربھی لیاری آپریشن کے خلاف مظاہرہ کیاگیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے شیلنگ کی۔گارڈن ، پاک کالونی، ملیر سٹی، نادعلی ،صباح دادگوٹھ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے گئے۔



مظاہرین نے چیف جسٹس سے اپیل کی وہ لیاری کی صورتحال کاازخودنوٹس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چند جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے نام پرلاکھوں مکینوں کو ہراساں کرنے کاعمل بند کیاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.