تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 11:24

لیاری : 2 مئی کو ہونے والے نویں ، دسویں کے امتحانات ملتوی

اے آر وائی - لیاری کی انتہائی کشیدہ صورتحال کے باعث کل دو مئی کو ہونے والے نویں ، دسویں کے امتحانات لیاری کے چھ امتحانی مراکز پر ملتوی کردیے گئے، دو مئی کو ہونے والا میٹرک بائلوجی اور نویں کلاس بائلوجی پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں جن کی نئی تاریخوں کا اعلان میٹرک کے سالانہ امتحانات کے اختتام پر کیا جائے گا۔



ناظم امتحانات رفیعہ ملاح کے مطابق لیاری کی موجودہ صورتحال کے باعث لیاری میں امتحانات ملتوی کیے گیے ہیں، جس سے اس سے قبل میٹرک سائنس لیاری کا پرچہ اور میٹرک کمپیوٹر اسٹیڈیز ملتوی کیے جاچکے ہیں، لیاری کے متاثرہ علاقوں میں اب تک پانچ مرتبہ میٹرک بورڈ کو پرچے ملتوی کرنے پڑے ہیں، میٹرک بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام رہ جانے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان سالانہ امتحانات ختم ہوتے ہی کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.