تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:0

بدین:عالمی یوم محنت کش پرخودسوزی کرنےوالا بےروزگارچل بسا

اے آر وائی - محنت کشوں کے عالمی دن پر بے روزگاری کے سبب خودسوزی کرنے والا بدین کا رہائشی دم توڑگیا۔ اہل علاقہ نے نماز جنازہ کے بعد میت ڈی سی چوک پر رکھ کر احتجاجاً دھرنا دیا ۔



یکم مئی کو بدین پریس کلب کے باہر بے روزگار عبدالرزاق انصاری نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگالی تھی،عبدالرزاق کو طبی امداد کے لئے کراچی منتقل کیا گیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔



رزاق انصاری کی نماز جنازہ ڈپٹی کمشنر چوک پر ادا کی گئی۔ جس کے بعد رشتہ داروں اور شہریوں نے میت ڈی سی چوک پر رکھ کر دھرنا دیا اور مطالبہ کیا متاثرہ خاندان کی فوری مدد کی جائے۔ عبدلرزاق کے انتقال پر بدین میں سوگ کے باعث دکانیں اور کاروبار بند کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.