تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:1

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد جاںبحق

اے آر وائی - کراچی میں آج صبح سے اب تک فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے ۔ گارڈن کے علاقے میں چڑیا گھر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ عمر خان جاں بحق ہوگیا۔



اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں فائرنگ کے واقعہ میں تیس سالہ نصیب اللہ قتل ہوا۔ گولی مار ریکسرپل کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ اورنگی ٹاؤن میں چمچہ ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مرزا سرفراز جاں بحق ہوا جبکہ گرومندر میں نالے میں والی گلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک تیس سالہ شخص ہلاک ہوا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.