2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:1
کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ٹارگٹ کلنگ پر قابو نہ پانے پر اورنگی ٹاؤن اور پیرآباد تھانے کے ایس ایچ اوز کو معطل کردیاگیا۔
گارڈن کے علاقے میں چڑیا گھر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ عمر خان جاں بحق ہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں تیس سالہ نصیب اللہ گولیوں کا نشانہ بنا۔اورنگی ٹاؤن میں ہی چمچہ ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مرزا سرفرازکو قتل کردیا ۔ گرومندر کی نالے والی گلی میں فائرنگ سے تیس سالہ شخص ہلاک ہوا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کی گئی۔
گولی مار ریکسرپل اور موسی لین سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی نے پیر آباد اور اورنگی ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ اوپرویز گجر اور اختر جواد کو ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام میں ناکامی کے باعث معطل کردیا۔