تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:3

ڈہرکی:سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم توجہ،مریضہ چل بسی

اے آر وائی - سول اسپتال ڈہرکی میں مریضہ تڑپ تڑپ کر چل بسی لیکن کسی ڈاکٹر نے معائنہ نہ کیا ۔ لواحقین نے اسپتال کے ایم ایس کے خلاف سخت احتجاج کیا ۔



ڈہرکی کی سول اسپتال میں ایک عورت مسمات قادل علاج کی عدم دستیابی کے باعث فوت ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں فوتی عورت کے ورثاء امتیاز علی چاچڑ اور دیگر نے سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اللہ ڈنو داؤدپوٹو کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا.



لواحقین نے عملے پر الزام عائد کیا کہ وہ پانچ گھنٹوں سے ڈاکٹر کا انتظار کررہے تھے لیکن متعلقہ ڈاکٹر اپنے گھر میں ہونے کے با وجود اسپتال میں مریضہ کا علاج کرنے کے لیے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کے انچارج کو انہوں نے کئی بار شکایت کی لیکن انہوں نے کوئی نوٹس نہ لیا۔



انہوں نے کہا کہ اسپتال میں لاکھوں روپے کا فنڈ آتا ہے لیکن وہ مریضوں کے بجائے پرائیویٹ اسٹوروں پر بیچا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ انکی مریضہ کو دمہ کا عارضہ تھا اگر اس کا بر وقت علاج ہو جاتا تو وہ بچ سکتی تھی لیکن ڈاکٹروں کی عدم دلچسپی کے باعث اس کی جان چلی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس ڈاکٹر اللہ ڈنو اور متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کرکے ان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.