تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:17

سندھ:اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے ہونگی

اے آر وائی - صوبہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے اکتیس اگست تک ہوگی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے بھیجی گئی سمری صوبائی حکومت نے منظور کرلی ہے جس کے بعد تعطیلات کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔



واضح رہے کہ دوہفتے قبل محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے موسم گرم اکی تعطیلات کے حوالے سے سمری صوبائی حکومت کو بھیجی تھی تاہم بعض نجی اسکولوں نے محکمہ تعلیم کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کل سے تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔



واضح رہے کہ تعطیلات کے حوالے سے محکمہ تعلیم حکومت سندھ نے اے لیول او لیول اور برٹش اسکول سسٹم کو آخری موقع دیا تھا کہ وہ اپنا شیڈول محکمہ تعلیم کے طے کردہ ضوابط کے مطابق بنائیں۔ ذرئع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ خلاف ورزی کرنیو الے بعض نجی اسکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائینگے اور امتحانی اقدام کے طور پر قواعد کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب اسکولوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.