تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:21

کراچی:فائرنگ کے واقعات میں3 افراد جاں بحق4 زخمی

اے آر وائی - کراچی کےمختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق اورچار زخمی ہوگئے۔ سی آئی ڈی پولیس نے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔



شہید ملت روڈ کے قریب مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مقامی بلڈر جاں بحق ہوگیا۔ لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈسے بائیس سالہ شخص کی لاش ملی ۔ مواچھ گوٹھ سے بھی بیس سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اختر کالونی میں فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے۔



دوسری جانب ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کی سربراہی میں پولیس نے مبینہ ٹاؤن سے فائرنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم خان برکی عرف ڈاکٹر خان کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.