2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:26
بہاولنگر:رشتےکےتنازع پرخاتون کی ناک اورہونٹ کاٹ دیئےگئے
اے آر وائی - بہاول نگر میں بااثر ملزمان نےماں اوربیٹے کوشدید تشددکانشانہ بنایا۔ ملزمان نے ادھیڑعمرخاتون کی ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے۔ بیٹےکو مارمارکےلہولہان کردیا۔
اس کے بیٹےحامیم نے بتایا کہ تحصیل چشتیاں کے علاقہ چار فورڈواہ میں بااثرملزمان اپنی بہن کا رشتہ اس سے کرنا چاہتے تھے۔ انکار پرملزمان نے اسے اور اس کی ماں پرکلہاڑیوں سے حملہ کیا۔اب یہ نوجوان چلنے پھرنے سے بھی معذور ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہےاورملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔