تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:27

حیدرآباد: جسمم رہنما کی لاش برآمد،کئی شہروں میں کشیدگی

اے آر وائی - پندرہ ماہ سے لاپتہ جئے سندھ متحدہ محاذ (جسمم) کے رہنما مظفر بھٹو کی لاش حیدرآباد کے ہٹڑی پھاٹک سے مل گئی ۔ قتل کے خلاف سندھ کے کئی شہروں میں کشیدگی پھیل گئی ۔



جسقم کے جنرل سیکریٹری مظفر بھٹو کو پچیس فروری دو ہزار گیارہ کو سعید آباد کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا ۔ ان کی لاش حیدرآباد کے ہٹڑی پھاٹک سے ملی ۔ مظفر بھٹو کی لاش سول اسپتال حیدرآباد پہنچائی گئی ۔ جہاں ان کے اہلخانہ اور رشتہ داروں اور جسقم کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔



مظفر بھٹو کی لاش ملنے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور سندھ کے مختلف شہروں میں حالات کشیدہ ہو گئے ۔ ٹنڈو محمد خان میں نامعلوم افراد نے کاروباری مراکزبند کرا دیئے۔لاڑکانہ میں فائرنگ سےدوافراد زخمی ہو گئے ۔ قمبر، وارہ گاجی کھاڑو میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی اور تین ٹرکوں کو جلا دیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.