2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:34
کراچی میں فائرنگ سے پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ سے پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مصطفی نامی شخص جاں بحق ہوا جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ پیپلزپارٹی کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث پیش آیا۔ لیاقت آباد الیاس گوٹھ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور تین ہٹی کے قریب بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق لیاقت آباد الیاس گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد قتل کردیا جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے اسی دوران تین ہٹی کے قریب ایک اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں پر نامعلوم افراد نے بس میں سوار دو نوجوانوں کو شدید زخمی کردیا، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک شخص دوران علاج چل بسا۔
واقعے کے بعد پولیس کی اضافہ نفریہ کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے، ان واقعات سے قبل اسی علاقے میں رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا تھا جہاں سے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔