2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:50
گوجرانوالہ: ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے پر طلبہ کا احتجاج، توڑ پھوڑ
اے آر وائی - گوجرانوالہ میں نجی کالج کے طلباء بروقت رول نمبر سلپس جاری نہ ہونے پر طیش میں آگئے اور کالج میں توڑپھوڑ کی۔ گوجرانوالہ میں نجی کالج کے طلباء انٹر میڈیٹ امتحانات کی رول نمبر سلپس نہ ملنے اور کالج انتظامیہ کی طرف سے دگنی فیسیں بٹورنے پر احتجاج کیا۔ کالج کی عمارت پر پتھراؤ سے کھڑکیاں توٹ گئیں۔
احتجاج میں طالبات بھی پیش پیش رہیں اورکالج کی دستاویزات پھاڑ کر ہوا میں میں اڑاتی رہیں۔ طلبا نے بتایا کہ کہ کالج انتظامیہ رول نمبر سلپس کے لیے آنے والے سال کی فیسیں بھی وصول کررہی ہے اور بہت سے طلبا ء کو جعلی رول نمبر سلپس تھما دی گئی ہیں۔
طلبا کے ساتھ ان کے والدین بھی احتجاج کرتے ہوئے میدان میں اتر آئے اور کہا کہ کالج انتظامیہ کے اس اقدام سے ان کے بچوں کا قیمتی سال ضائع ہوا ہے۔ طلباء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور طلباء کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے۔