2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:50
جھنگ: اسکول ٹیچر نے اول کلاس کی طالبہ کا سر پھوڑ ڈالا
اے آر وائی - جھنگ کے نواحی قصبہ7گھگھ میں سرکاری اسکول کی ٹیچر نے اول کلاس کی طالبہ ارم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تختی سے اس کا سر پھوڑ ڈالا۔
اول کلاس کی طالبہ ارم کا کہنا تھا کہ وہ پانی پینے گئی تو اسکی ٹیچر بشریٰ نے اس سے 5روپے جرمانہ مانگ ۔ جرمانہ نہ دینے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا,ٹیچر نے بچی کو کہا کہ وہ گھر جا کر یہ بتائے کہ اس کا سر دیوار میں لگا ہے جس سے وہ زخمی ہو گئی۔
ارم کے چچا اکرام کا کہنا تھا کہ ٹیچربشریٰ اکثر بچوں پر تشدد کرتی ہے، ٹیچر بشریٰ طالبات کو نلکے سے پانی پینے پر 5روپے جرمانہ کرتی ہے اور تشدد کرتی ہے۔ اے آر وائی کی ٹیم جب اسکول پہنچی تو ٹیچر نے بھاگنے کی کوشش کی اور جب کیمرہ دیکھا تو کیمرے کی طرف لپکی اور کیمرہ چھین کر زمین پر دے مارا اور اسکول سے فرار ہوگئی۔