2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:54
گرڈ اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی ،لاڑکانہ اندھیرے میں ڈوب گیا
اے آر وائی - لاڑکانہ شہر میں واقع 132کے وی کے گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی لاکھوں روپوں کا نقصان سترہ سے زائد فیڈر پر بجلی کی فراہمی بند شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔ لاڑکانہ شہر کے علاقے نیو بس اسٹیڈ کے قریب واقع 132کے وی کے گرڈ اسٹیشن میں جمعرات کی شام کو اوور لوڈنگ کے باعث سپارکنگ ہوئی اور آگ لگ گئی جس کے باعث لاکھوں روپوں کا نقصان ہوا۔
گرڈ اسٹیشن میں اآگ لگنے کی وجہ سے لاڑکانہ شہر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں کو جانے والی بجلی کے فیڈرز بند ہوگئے اور علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا جب کے شدید گرمی میں بجلی بند ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
رابطہ کر نے پر گرڈ اسٹیشن انتظامیہ نے بتایا کے آگ کے بعد مرمت کا کام جاری ہے رات گئے تک سترہ میں سے چار فیدرز کو بحال کر دیا جائے گا جب کے مزید فیڈرز جمعہ کے روز تک بحال کر لیے جائیں گے۔